3 نومبر 2011 - 20:30

امریکہ نے گزشتہ سال کے نسبت رواں سال میں پاکستان اور افغانستان کو دی جانے والے سویلین امداد کم کر دی ہے امریکہ امداد کے بہانے پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہےامریکی امداد کا زیادہ تر حصہ دہشت گردوں کی جیب میں جاتا ہے۔

ابنا: امریکہ نے گزشتہ سال کے نسبت رواں سال میں پاکستان اور افغانستان کو دی جانے والے سویلین امداد کم کر دی ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے کانگریس کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے لئے امریکی اقتصادی اور انسانی امداد اس سال 4.1ارب ڈالر سے کم کر کے2.3ارب ڈالر کردی ہے،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے لئے امداد2010میں ڈیڑھ ارب ڈالر تھی ،جو کم کرکیاب ایک ارب ڈالر کردی گئی ہے۔۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ پاکستان کو امداد جاری رکھنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام پاکستان میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے بڑے پروجیکٹ پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ادھر پاکستان میں بعض سیاسی جماعتیں امریکی امداد نہ لینے کی خواہاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان اور افغانستان میں امداد کے بہانے سے دہشت گردی کو پھیلا رہا ہے اور امریکی امداد کا زیادہ تر حصہ دہشت گردوں کی جیب میں جاتا ہے۔...............

/169